Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

  گٹکا کھانےکابڑھتارجحان نوجوا نوں کوموت کےمنہ میں لے جارہا ہے

شائع 12 اکتوبر 2019 05:02pm
فائل فوٹو

  گٹکا کھانےکابڑھتارجحان نوجوا نوں کوموت کےمنہ میں لے جارہا ہے، اسپتالوں میں یومیہ ایک درجن سےزائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں، طبی ماہرین نےبھی تشویش کااظہارکیاہے۔

   گٹکاکھانےکابڑھتا رجحان نوجوانوں کوموت کے منہ میں لے جارہاہے حکومت کی جانب  سے اس پر پابندی تو ہے لیکن اس کے خرید و فروخت جاری ہے جس سے   یومیہ درجنوں مریض  منہ کے کینسرمیں مبتلا ہورہےہیں اور ایک اذیت کے ساتھ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

  سرکاری اسپتالوں میں وسائل کی بھی کمی تاہم سرکاری اسپتالوں میں  اس حوالے سے وارڈ بھی مختص کردیئے گئے اور ان کی جانب آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔

   پاکستان میں  منہ کا کینسر شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اس میں سب سے اہم کردار گٹکا، ماوا، مین پوری کا ہے جس کی روک تھام ہی سب سے اہم اقدام ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div