Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس 11لاڑکانہ پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل،پولنگ کل ہوگی

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2019 01:33pm
فائل فوٹو

لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس 11پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،پولنگ کل ہوگی۔پیپلزپارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے امیدواروں میں کڑا مقابلا ہوگا۔

 لاڑکانہ پی  ایس 11 پر کل 17 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے لاڑکانہ الیکشن کمیشن آفس سے بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر انتخابی  سامان اور عملے کو پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا جارہا ہے ۔

ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسرسید  ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پی ایس 11 پر 138پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں  تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر پولیس اور پاک آرمی کے جوان تعنات ہوں گےجبکہ رینجرز اور پولیس بھی موجود ہوگی۔

  پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے ۔

ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو اور جی ڈی اے کے معظم علی عباسی میں ون ٹو ون کڑا مقابلا متوقع ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div