Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سرفراز احمد کا وسیم خان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار

شائع 18 اکتوبر 2019 10:51am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کی آج صبح فیصل آباد میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیووسیم خان سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان نے سرفرازاحمد کوکپتانی سے دستبردارہونے کوکہا لیکن سرفرازنے ان کی پیشکش قبول کرنے سےانکارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراپ کردیا جائے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کوٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹادیاہے۔اظہرعلی کوٹیسٹ اوربابراعظم کوٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

اظہر علی کو سرفرازاحمد کی جگہ ٹیسٹ چیمپئن شپ 20-2019کےلئےقیادت سونپی گئی ہے۔

جبکہ بابراعظم آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔ نائب کپتان کا تقررجلد کیا جائےگا۔

پی سی بی کےمطابق سرفرازکودونوں فارمیٹس میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پرکپتانی سےہٹایا گیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کےکپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

دورہ آسٹریلیا کیلئےقومی ٹی ٹوئنٹی اورٹیسٹ اسکواڈزکا اعلان 21اکتوبرکوکیا جائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div