Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مداح کی گود میں چڑھ کر ناچنے کی کوشش، لیڈی گاگا اسٹیج سے نیچے گرپڑیں

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 04:49pm

لاس ویگاس: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے سر کے بَل نیچے گِر پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاس ویگاس میں لیڈی گا گا کا کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے اپنے ایک مداح کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

Image result for lady gaga falling

وہ مداح جیسے ہی اسٹیج پر آیا تو گلوکارہ نے چھلانگ لگائی اور اس کی بانہوں میں سمانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پایا دونوں اسٹیج سے سیدھے فرش پر جاگرے، ویڈیو دیکھئے۔

جیسے ہی وہ اسٹیج سے گریں تو مداحوں میں تشویش پھیل گئی تاہم وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوئیں اور کہا کہ 'سب ٹھیک ہے، جو چیز ٹھیک نہیں ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اسٹیج کے ساتھ سیٹرھیوں کی ضرورت ہے تاکہ میں واپس سٹیج پر جا سکوں'۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد لیڈی گاگا کا وہ مداح رونے لگا جس پر گاگا نے کہا کہ 'پریشان مت ہوں، سب ٹھیک ہے۔ یہ آپ کی غلطی نہیں ہے'۔

Related image

ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے، ان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں البتہ درد کی شکایت ضرور ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2013 میں ان کے کولہے میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد گلوکارہ کو 'بورن دِس وے' نامی اپنا ٹوور منسوخ کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div