Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شیخ رشیدکا مولانا فضل الرحمان سے دھرنا منسوخ کرنے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019 05:38pm
فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دھرنا منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ 5فریٹ ٹرینیں نجی شعبے کوٹھیکے پردے دی ہیں،ایم ایل ون میں ایک لاکھ افراد کوروزگاردیں گے، 9ارب ڈالرزکا ایم ایل ون منصوبہ افتتاح کے لیےچین کے وزیراعظم کودعوت دی جائے گی ،ایم ایل ون منصوبہ ہوجائے توریلوے کوبہت فائدہ ہوگا۔

آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتےہوئے شیخ رشید نے کہاکہ حکومت دھرنے سے خوفزدہ نہیں ہے ،سرحدوں کی صورتحال کے پیش نظرامید کرتےہیں لانگ مارچ پروگرام ختم کردیا جائے گا سب محب وطن اورسمجھدارسیاستدان ہیں۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے خبردارکیا کہ پاک بھارت جنگ ہوئی توواضح جوہری جنگ ہی ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div