Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

جنگ نہیں چاہتے لیکن مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،ترجمان دفترخارجہ

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019 06:00pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا  ۔

 بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈتباہ کرنے کا جو دعوی کیا گیا ہے، ان کیمپوں کی درست پوزیشن بتائیں، پاکستان کل جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ وہاں کوئی کیمپ موجود نہیں۔

  دفترخارجہ طلبی پر  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کیا گیا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا گیا، بھارت اس طرح کی کاروائی پر سخت جواب کی توقع رکھے۔

 دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق  پاکستان نےبھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

   ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا  پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈتباہ کرنے کا جو دعوی کیا گیا ہے، ان کیمپوں کی درست پوزیشن بتائیں۔

   ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، پاکستان  کل جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروائے گا کہ وہاں کوئی کیمپ موجود نہیں۔  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جائیں اور ثابت کریں،بھارت نے صرف سویلین آبادی کو نقصان پہنچایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div