Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ نہیں عقیدے کی جیت ہے، اسدالدین اویسی

شائع 09 نومبر 2019 01:48pm
فائل فوٹو

نئی دہلی :آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ نہیں عقیدے کی جیت ہے، مسلمانوں کو چند ایکڑ زمین کی بھیک نہیں اپنا حق چاہیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم رہنما ءاسد الدین اویسی نے بابری مسجد فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان غریب ہیں اور تعصب کا شکار بھی ہیں لین اتنے بھی گئے گزرے بھی نہیں کہ  اللہ کے لیے 5ایکڑ زمین نہ خرید سکے، ہمیں کسی کے خیرات یا بھیک کی ضرورت نہیں، ہم اپنے قانونی حق کے لیے لڑ رہے تھے۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ عدالت عظمٰی کا احترام ہے، وہ سپریم اتھارٹی بھی ہے لیکن غلطی سے مبرا نہیں،جن لوگوں نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد گرائی تھی آج انھی کو سپریم کورٹ نے ٹرسٹ بنا کر مندر کا کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے، کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ نہیں عقیدے کی جیت ہے، اس فیصلے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

بھارتی سیاستدان نے کہا کہ بھارت اب ہندو ملک کے راستے پر جارہا ہےسنگھ پریوار اور بی جے پی ایودھیا میں اسے استعمال کرے گی، سپریم کورٹ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ اس سے غلطی نہ ہو۔

اسد الدین اویسی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر 1949 میں راجیو گاندھی مسجد کا تالا نہیں کھولتے تو وہاں انتہا پسند چپکے سے مورتیاں رکھ کر یہ سارا ڈرامہ نہیں کرپاتے اور اب کانگریس منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

دوسری جانب بھارتی مسلمانوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

 بابری ایکشن پینل کے ظفراللہ نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ متنازع ہے، فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے،مسلمان بھارتی عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div