Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

فردوس شمیم نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ کو آمنے سامنے الیکشن لڑنے کا چیلنج

شائع 14 نومبر 2019 06:22pm
فائل فوٹو

کراچی :سندھ اسمبلی  کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نشست چھوڑدیں، میں بھی مستعفی ہوجاتا ہوں پھر آمنے سامنے الیکشن لڑتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اورحکمران جماعت کے ارکان نے نشستیں چھوڑ کر آمنے سامنے انتخاب لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

فردوس شمیم نقوی کے وزیراعلیٰ سندھ کو چیلنج کا سعید غنی نے کرارا جواب دیا، سعیدغنی نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

مقابلے کی بات چلی تو پی ٹی آئی کے رکن سعیدآفریدی،صوبائی وزیر مکیش چاولہ اور شر جیل میمن نے بھی خوب نمبر بنائے۔

اسپیکر نے موقع غنیمت جانا اوربولے جنہیں مستعفی ہوناہے ہوجائے ۔ارکان اسمبلی کی شعلہ بیانی کے بعد ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے گا۔

اجلاس میں اسپیکرآغاسراج درانی نے پیپلزپارٹی کے نو منتحب رکن اسمبلی سید صالح شاہ سے رکنیت کا حلف لیا۔توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نےاجلاس پیر تک ملتوی کردیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div