Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شہباز شریف نےچیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3نام تجویز کردیئے

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2019 04:37pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خط کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3نام تجویز کردیئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام بھجوائے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری یا سماعت کے لیے نام بھجواتا ہے،امید ہے کہ ان افراد کی اہلیت کی پذیرائی کی جائے گی۔

شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے پانچ نومبر کے مراسلے کے جواب میں ایک اور خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3نام بھی تحریر ہیں۔

سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

 بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے دفتر کی طرف سے بھجوائے گئے خط میں آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے ڈائریکٹر محب علی پھل پوٹو نے چئیرمین سینٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کے سیکریٹریوں کو خط ارسال کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div