Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'دنیا کو معلوم ہوگیا پاکستان میں اصلاحات ہوئیں'

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2019 04:27pm
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ- فائل فوٹو

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ملکی معیشت میں بہتری اوراستحکام پروزیراعظم نے اظہارِاطمینان کیا۔

 مشیرخرانہ حفیظ شیخ نے وفاقی کابینہ کوملکی معاشی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چارعالمی اداروں نے معیشت کی مجموعی صورتحال کی بہتری کا اعتراف کیا ۔سنگین مسائل کی شکارملکی معیشت آج مستحکم ہے ۔ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں سمیت کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کومعاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران بھی حفیظ شیخ نے معیشت میں بہتری کے اعداد وشمارپیش کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں ایک ارب ڈالرکے قریب سرمایہ کاری ہوئی۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ کے دوران 100 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا ۔جبکہ آئی ایم ایف نے تمام معاشی اہداف پورے ہونے پر 50 کروڑ ڈالرکی دوسری قسط دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقہ کابینہ نے ای سی سی کے 27 اور 28 نومبرکولئے جانے والے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 15 نومبرکے فیصلوں کی بھی توثیق کی ۔

انہوں نے کہاموڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا تو دنیا کو معلوم ہوگیا کہ پاکستان میں اصلاحات ہوئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div