Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی کا اجلاس: پروڈکشن آرڈرز کے باوجود 4زیر حراست ارکان نہ پہنچ سکے

شائع 04 دسمبر 2019 04:35pm

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود چار زیر حراست ارکان اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس 2019 ایوان میں پیش کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ دوسری مرتبہ منتخب ہوکر آنے والے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر ٹریفک حادثے اور اردن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں، نقیب اللہ محسود کے والد اور پشاورمیں دہشتگردوں کی کارروائی میں شہید ہونے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

نجکاری کے لئے پیش کئے گئے اداروں اورپاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں۔

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکٹشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود اسمبلی میں نہ لانے پر تحریک استحقاق جمع کرائی گئی جس میں چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب جیل خانہ جات  کو طلب کرکے جواب مانگنے کامطالبہ کیاگیا۔

احسن اقبال نے نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کشمیرایشو پرفوری سفارتی ایمرجنسی کا اعلان کرے۔او آئی سی کانفرنس اسلام آبادمیں بلائی جائے، اوآئی سی نہ آئے تو اسے چھوڑنے کا اعلان کریں۔او آئی سی کے مردے گھوڑے کا کوئی فائدہ نہیں۔

راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرپوری قوم متحد ہے، حکومت سفارتی ایمرجنسی ڈیکلیئرکرے۔

حنا ربانی کھر نے کہااو آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہونا پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہاکہ کشمیرکے معاملے پر کوئی ابہام نہیں،کشمیر پر کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ مسئلہ آج کا نہیں بہتر سالہ مسئلہ ہے،اس وقت یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو مردہ گھوڑا نہ کہا جائے۔ دوست بنانے کی بجائے موجودہ دوستوں کو بگاڑنا نہیں چاہیئے۔ اوآئی سی کی ضرورت پڑتی رہے گی،57 ووٹ بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران جے یو آئی کے ارکان مولانا عبد الواسع، مولانا صلاح الدین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔دھرناکاتذکرہ کرنے پر جمیعت ارکان برہم ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div