Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70فیصد اضافہ ہوا،شہزاد اکبر

شائع 05 دسمبر 2019 10:35am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی، شہباز شریف کے اثاثوں میں 10سال میں 70فیصد اضافہ ہوا۔نیب کے الزامات اورڈیلی میل اخبار کا شہبازشریف آج تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاداکبرنے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 2018میں کچھ انویسٹی گیشنزشروع کی تھیں،انویسٹی گیشنزمیں پتاچلاشہبازشریف کےاثاثوں میں اضافہ ہوا،10سال میں شہبازشریف کےاثاثوں میں70گنااضافہ ہوا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف اوراہلخانہ کےاثاثوں میں گزشتہ دوراضافہ ہوا،سلمان شہباز کے اثاثوں میں8ہزارگنااضافہ ہوا،جعلی ٹی ٹیز کےذریعےدکھایا گیاکہ پیسہ باہرسے آتاہے،حمزہ شہباززیرحراست ہیں اورجوابات دینےسےقاصرہیں، جعلی ٹی ٹیزکے ذریعے کمپنیاں بنائی گئیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اربوں روپے کی کرپشن کی ،آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا،شہباز شریف نے "ڈیلی میل" کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،ن لیگ نےڈیلی میل کے سوال کا ایک بھی جواب نہیں دیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پیسوں کو مختلف اکاؤنٹس میں گھمایا جاتا ہے،پھربعد میں کیش نکلوایا جاتا ہے،جی این سی کمپنی کے 3 ڈائریکٹرزہیں،جی این سی کے ذریعے 7ارب روپے کی کرپشن کی،ان لوگوں نےکمپنوں سے متعلق جعلی کاغذ پیش کیے،2کیش بوائزنےاس کمپنی میں 2.1ارب کی ٹرانزیکشن کرائی۔

معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبر نے اپنی پریس کانفرنس میں شہبازشریف سے 18سوالات بھی پوچھ لئے۔

شہزاد اکبر نےشہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا نثاراحمد گل اور ملک علی احمد سیاسی مشیر نہیں تھے؟ کیا نثاراحمد اورملک علی احمداہم عہدوں پرتعینات نہیں تھےِ؟ کیایہ لوگ آپ کےفرنٹ مین نہیں تھے؟کیا نثارگل سلمان شہبازکےساتھ مختلف دوروں پر دبئی اور قطرنہیں گیا ؟۔

معاون خصوصی  احتساب  شہزاداکبر نے پوچھا کہ کیا کیش بوائز نے اربوں روپے نکال کرجی این سی کے اکاوَنٹ میں منتقل نہیں کیے تھے؟ کیا آپ جی این سی مالکان کے  سرپرست نہیں تھے؟ کیا نثاراحمد گل کے اکاوَنٹ سے آپ اور آپ کے بیٹوں کو منتقل نہیں کیے؟ کیا رقم آپ اور آپ کے اہلخانہ کے ذاتی اخراجات میں استعمال نہیں ہوتی تھی؟ کیا آپ کی رہائش گاہ پر کک بیکس کی رقم وصول نہیں ہوتی رہی؟۔

شہزاد اکبرنے سوال کیا کہ  کیا دبئی کی 4کمپنیاں وہی نہیں جو زرداری کے لیےبھی منی لانڈرنگ کرتی رہی ہیں،  کیا آپ نے تہمینہ درانی کے لیے 2ولاز نہیں خریدے؟ کیا رقم منتقل ہونے کے لیے آپ کی بلٹ پروف گاڑی اورایلیٹ فورس استعمال نہیں ہوئی؟ ۔

معاون خصوصی شہزاداکبر نے شہباز شریف سے پوچھا کہ کیا منی چینجرز کےذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لگوائی گئیں؟ کیا جعلی ٹی ٹیوں کی رقم ماڈل ٹاوَن رہائش گاہ کی تعمیر پر خرچ نہیں ہوئی؟ شہبازشریف برطانوی عدالتوں میں ہرجانے کا دعویٰ کب دائر کریں گے؟۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div