Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 27برس مکمل ہوگئے

شائع 06 دسمبر 2019 04:44am
فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 27برس مکمل ہوگئے ۔1992میں آج ہی کے دن انتہاپسند ہندوؤں  نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

چھ دسمبر 1992جب ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے گھناؤنا کھیل کھیلا، ڈیڑھ لاکھ سے زائد تعصب میں جھلسے جنونیوں نے بابری مسجد پر حملہ کیا اورسب کے سامنے مسجد کوشہید کردیا۔

 پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے یہ تماشا دیکھتے رہے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے رہے، رد عمل آیا اورپورے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں تقریبا 3ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔

 ہندوبابری مسجد کی جگہ کو رام کی جنم بھومی قرار دیتے ہیں  جبکہ خود بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ  اس حوالے سے آج تک کوئی آثار نہیں ڈھونڈ سکا۔

 بھارتی سپریم کورٹ نے رواں برس یعنی تقریبا 27سال بعد اس کیس کا متنازع فیصلہ سنایا اور بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو متبادل اراضی  فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div