Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کرپشن نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا،چیئرمین نیب

شائع 06 دسمبر 2019 11:10am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکرکھڑا کردیا، دولت لوٹنے والوں کا حساب دینا پڑے گا،سیاستدان نہیں کہ کسی پر تنقید کروں لیکن ماضی میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کئے گئے ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل ملک کوکرپشن بنانےکے لیےساتھ دے،کرپشن کےخاتمےکے لیےدیانتداری سےکام کررہےہیں ،کرپشن نےملک کومعاشی تباہی کے دہانےپرلاکھڑاکیا،ہم بھی دنیا کےترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا چاہتےہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ وہ وقت دورنہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شمارہوگا،نیب نےکرپشن کےخلاف اقدامات کاآغاز کردیاہے،نیب اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھےہوئےہے،ملک کی دولت لوٹنےوالوں کو حساب دینا پڑےگا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کی تعبیر ناممکن نہیں، ریاست مدینہ کے لیے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، ریاست مدینہ صرف حکومت کا کام نہیں، ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہوگا،سفارشی کلچرختم کرکے میرٹ کوفروغ دیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ عدل و انصاف سے ہی ملک ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ،احتساب کرنا اگر جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے،نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کا اہم ادارہ ہے،کرپشن کے2161کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ میری پہلی اورآخری جستجو ہے،سیاستدان نہیں ہوں کہ تنقید کروں،نیب میں کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں ہوگی،پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہنے کے لیے بنا ہے،ہماری وفاداری کسی کے ساتھ نہیں،ملک کے ساتھ ہے،وفاداری ملک کے ساتھ ہو تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے،ملک سے وفاداری کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بطورچیئرمین نیب ملک کا قرض اداکررہا ہوں،پاکستان نےہمیں بہت کچھ دیا،ہمیں ملک کا قرض ادا کرنا ہے،نیب کرپشن کے 70سالہ مرض کو تنہا ختم نہیں کرسکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div