Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

سانا مارین دنیا کی کم عمرترین وزیراعظم بن گئیں

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2019 06:24pm

فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو پانچ جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ ٹرانسپورٹ کی وزیر سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

اس سے قبل اینٹی رینی نے کچھ دن پہلے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کی تھی۔

میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اور بہت زیادہ کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔

چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کےاستعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پر کام جاری رکھنے پر قائم ہے۔

موجودہ حالات میں فن لینڈ میں قیادت کی تبدیلی پریشانی کا باعث ہے۔ فن لینڈ موجودہ یورپی سیشن کا صدر ہے اور اسے یورپی بلاک کا بجٹ بھی تیار کرنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div