Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

تمام ملکی کمپیوٹرز سے غیر ملکی سافٹ ویئرز ہٹانے کا حکم

شائع 10 دسمبر 2019 05:00am
سائنس

بیجنگ: امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے بعد تمام ملکی کمپیوٹرز سے غیر ملکی سافٹ ویئرز ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ غیر ملکی اشیاء پر انحصار ختم کیا جائے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی حکومت نے ملکی کمپیوٹرز اور سافٹ ویئرز پر انحصار کی پالیسی شروع کردی۔ پالیسی کے تحت تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی کمپیوٹرز، مشینیں اور ان کا سافٹ ویئر ہٹا کر اپنا سافٹ ویئر بنائیں، حکومت نہیں چاہتی کہ کسی بھی شعبے میں غیرملکی کمپیوٹرز اور سافٹ ویئرز پر انحصار کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ملک کے ادارے اپنی مقامی اشیاء پر انحصار کریں۔ تجارتی جنگ کے بعد امریکا نے چینی موبائل کمپنیوں کو سافٹ ویئر دینا اور بیجنگ سے فونز اور ان کے پرزہ جات لینا بند کردیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div