Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

مسلمان مخالف قانون پرمودی حکومت کو نوٹس جاری

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2019 07:54am
فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان مخالف قانون پر حکومت کی امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مودی حکومت کو نوٹس جاری کردیااورمودی حکومت کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نریندرمودی کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا، مسلمان مخالف شہریت کے قانون پر حکومت کی جانب سے امتناع کی درخواست مسترد کردی گئی۔

عدالت نے بی جے پی حکومت  کو نوٹس جاری کردیا گیا، 22جنوری تک  جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی عدالت میں قانون  کے خلاف 60 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

  دوسری جانب بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس مظاہرین پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،دہلی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div