Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لاہور ہائی کورٹ :حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2019 11:13am
فائل فوٹو

لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو(نیب)کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز نے اس بینچ پر عدم اعتماد کیا تھا ،کیا اب آپ نے حمزہ شہباز سے اس بارے ہدایات لی ہیں،جس حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز کو بینچ پر مکمل اعتماد ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div