Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روس نے شام میں انسانی امداد پہنچانے کا بل ویٹو کردیا

شائع 21 دسمبر 2019 03:09pm

روس نے ایک بار پھر ترکی اور عراق کی سرحدوں کے ذریعے کروڑوں شامی شہریوں کو انسانی امداد پہنچانے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد کو ویٹو کر دیا ہے۔

گزشتہ روز قرار داد کی مخالفت میں روس کو چین کی  حمایت  حاصل رہی۔

سال 2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد سے یہ 14 واں موقع ہے جب روس نے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اس مقصد سے پیش کی گئی قرار داد کو روک دیا۔

بیلجیئم، کویت اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے مطابق ترکی میں دو اور عراق میں ایک مقام سے مزید ایک سال کی مدت کےلئے سرحد کے ذریعے انسانی امداد منتقل کرنے کی اجازت ہو گی تاہم بشار حکومت کے حلیف روس نے ترکی کے دو مقامات سے صرف چھ ماہ کےلئے امداد کی منتقلی پر آمادگی کا اظہار کیا۔

گزشتہ  روز سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کی تائید میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ بقیہ دو ارکان روس اور چین نے اپنا ویٹو کا حق استعمال کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div