Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں مسلمانوں کے متعلق متنازع بل پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

شائع 22 دسمبر 2019 07:18pm

بھارت میں مسلمانوں سے متعلق متنازع بل پر او آئی سی نے آج تشویش کا اظہار کردیا ہے۔او آئی سی سیکریٹریٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کومتاثرکرنے والی ڈویلپمنٹس پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔ بھارت میں سٹیزن شپ رائیٹس اوربابری مسجد کیس کے حوالے سے حالیہ ڈویلپمنٹس پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی نے مسلم اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر میں دیے گئے اصولوں اورذمہ داریوں پرعملدرآمد کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

یہ بھی کہا کہ متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز اقلیتوں کے بلاامتیاز حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔ان اصولوں اور ذمہ داریوں کے برخلاف کوئی بھی عمل مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ پورے خطے میں امن و سلامتی پر اس کے شدید اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div