Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'قیام پاکستان کےلئےقائداعظم کا جتنا شکریہ اداکیاجائےکم ہے'

اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2019 05:10pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ کی۔ آرمی چیف کہتے ہیں قائد کے دو قومی نظریے کو آج پوری دنیا مان رہی ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہر پاکستانی متحد رہا، اقلیتیں بھی بلا تفریق مشکلات میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

ترجمان فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنایا۔آج پوری دنیا اس دو قومی نظریے کا زیادہ بہتر طور پر اعتراف کر رہی ہے۔  قیام پاکستان کےلئے قائد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہر پاکستانی متحد رہا، اقلیتیں بھی بلا تفریق مشکلات میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے اور  قائد کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم  پر چلتے رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div