Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 10:56am
فائل فوٹو

لاہور:سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے اپنے خلاف ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کے فیصلے پرعملدرآمد روکنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔

درخواست 85صفحات پر مشتمل ہے،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کا پیرا 66شریعت، آئین اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پشاور ہائی  کورٹ کا چیف جسٹس خصوصی عدالت کا حصہ نہیں بن سکتا کیونکہ آئین کا آرٹیکل 192 اس کی الگ حیثت میں تشریح کرتا ہے، استغاثہ اور خصوصی عدالت کا حکم بھی وفاقی حکومت نے دینا تھا جو نہیں دیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ فیصلے سے پہلے پرویز مشرف کا ضابطہ فوجداری کے تحت بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا،بیان کے لیے خصوصی کمیشن کی تشکیل نہ کرنا آئین کےآرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، شفاف ٹرائل ہرشہری کابنیادی آئینی حق ہے،جسےسلب کیاگیا،شریک ملزموں کا ٹرائل نہ کیا جانا فوجداری نظام عدل کی سنگین خلاف ورزی ہے،قانون میں تبدیلی کااطلاق ماضی سےکیاجاناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز مشرف کا ٹرائل کرنےوالی خصوصی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد روکنےکا حکم دے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div