Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے یواےای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 10:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات (یواےای)کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات ہوئی ،جس میں خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

 وزیر اعظم عمران خان سے یو اے ای کے وزیر ثقافت و ترقی شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اور خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے حالیہ متنازع شہریت بل سے متاثرہ مسلمان شہریوں کے ملک گیر مظاہروں اور بھارتی پولیس کی فائرنگ سے ہونےوالی شہادتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

معزز مہمان شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div