Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

چیئرمین نیب کا مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2019 01:40pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور مبینہ غیر قانونی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کراچی میں چائنا کٹنگ اور بلڈر مافیا بے قابو ہوگئی، شہر پھر میں غیرقانونی عمارتوں کے انبار لگانے کے بعد اب مزار قائد کے سامنے کاسموپولیٹن سوسائٹی میں  بھی مبینہ غیر قانونی تعمیرات شروع کردگئیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کراچی میں  بانی پاکستان کے مزار کے سامنے اور اردگرد چائنا کٹنگ خصوصاً کاسموپولیٹن سوسائٹی کی طرف سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی   کے بلڈنگ لاز کی مبینہ خلاف ورزی  کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی جی نیب کراچی کو تحقیقات کا حکم  دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب نجف قلی مرزا کو  ہدایت کی ہے تحقیقات میں تعین کیا جائے کہ مزار قائد کے سامنے چائنا کٹنگ اور  غیرقانونی تعمیرات کیسے جاری ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں مزار قائد مینجمنٹ  سوسائٹی کا کردار بھی دیکھا جائے گاکہ اس نے مزار قائد کے سامنے  مبینہ چائنا کٹنگ اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ کیوں نہیں کیا ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیرات  کے خلاف کیا کاروائی کی۔

علاوہ ازیں  تحقیقات میں اس امر کا بھی جائزہ لیا جائےگا کہ غیرقانونی اقدام پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی    کی جانب سے  کیا محکمانہ   کارروائی    عمل میں لائی گئی؟

قوانین کے مطابق مزار قائد کے اطراف ایک عشاریہ 2 کلو میٹر تک کی حدود میں 45 فٹ سے زائد بلند عمار کی تعمیر خلاف قانون ہے مگر کئی کئی ایسی عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں جن کی بلندی 45 فٹ سے زائد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div