Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت :مسلم مخالف قانون کے خلاف خواتین کادہلی میں مظاہرہ

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2019 07:24am
فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت میں مسلم مخالف قانون کےخلاف خواتین بھی نکل آئیں، سخت سردی کے باوجود دارالحکومت دہلی میں مظاہرہ کیا۔

بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،خواتین بھی بہادری سے مودی سرکار کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں۔

دہلی میں سخت سردی میں خواتین نے مظاہرے کیا، ریاست اترپردیش سمیت مختلف ریاستوں  میں بھی عوام سراپا احتجاج ہیں،تعصب میں اندھی پولیس مسلمانوں کے گھروں پر حملے کرنے لگی۔

قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والے مسلمان خاندانوں پر پولیس کے حملے جاری ہیں۔پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمان نوجوان کے والدین نے آپ بیتی سنادی۔

بھارتی پولیس گھروں میں گھس کربچوں اور خواتین پر تشدد کررہی ہےجبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا جارہاہے۔

دوسری جانب 20سالہ انس اور 21سالہ سلیمان کے والدین نے بیٹوں کی موت پر بھارتی پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div