Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:28am
فائل فوٹو

لاہورہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی درخواست پرخصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست قابل سماعت قراردے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا فوجداری نظام عدل کے تحت مقدمہ درج کرکے ہی انکوائری ہوسکتی ہے،کیا پرویز مشرف کے معاملے میں انکوائری ہوئی ہے،کیا خصوصی عدالت کی تشکیل کے لیے کابینہ سےمنظوری لی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا کہ اس معاملے پر ایف آئی اے نے انکوائری کرکے رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کی،ایف آئی اے نےرپورٹ میں اقدام غیرآئینی قراردیا، خصوصی عدالت نےفرد جرم میں اس کا ذکرنہیں کیا۔

خصوصی عدالت کی تشکیل کےلیےوزیراعظم کی جانب سے وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا،اس بابت کابینہ کی منظوری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،عبدالحمید ڈوگر والے کیس میں ایمرجنسی کو غداری قرار نہیں دیاگیا تھا، ترمیم شدہ ہائی ٹریژن  ایکٹ میں غداری کی سزاء کاذکرموجود نہیں۔

   پرویز مشرف کےوکلاء نےکہاکہ ایمرجنسی کا نفاذ  غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔

  عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مستردکرتےہوئے درخواست کوقابل سماعت قراردیتے ہوئے وکلاء کوکل مزید دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کےحوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div