Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پرویز مشرف کو بڑا ریلیف: خصوصی عدالت کی تشکیل، کارروائی اور فیصلہ کالعدم قرار

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 06:17am
فائل فوٹو

 

سابق صدر پرویز مشرف کو بڑا ریلیف مل گیا، لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل، کارروائی اور فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ عدم موجودگی میں ملزم کو دی گئی سزا کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کا فیصلہ سنایا، عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل، اس میں ہونے والی کارروائی اور فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے کہا کہ عدم موجودگی میں ملزم کو دی گئی سزاء کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، خصوصی عدالت کی تشکیل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان اور پرویز مشرف کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا، جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ سب سے بڑی حقیقت ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے کابینہ کا فیصلہ اور ریکارڈ موجود نہیں، ججز کی تعیناتیاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے کی گئیں،

عدالت نے ریمارکس دئیے یہ کیسے ہو گیا کہ عدالت کی تشکیل پانچ برس بعد ہوئی، کیا آئین یا قانون کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو ججز کی نامزدگی کا کوئی اختیار ہے، ایمرجنسی حالات میں آئین کی معطلی تولائف سیونگ ڈرگ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div