Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اب خواجہ سرا بھی اپنی کمپنی کھول سکیں گے

شائع 14 جنوری 2020 02:37pm

سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن نےکمپنی رجسٹریشن کی ای سروسزمیں خواجہ سراؤں کی کیٹگری متعارف کرواتے ہوئےخواجہ سراؤں کوکمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی ہے۔اب خواجہ سرااپنی شناخت رکھتے ہوئےکمپنی رجسٹرکروا سکیں گےیاکسی بھی کمپنی میں ڈائریکٹریا شیئرہولڈربن سکتے ہیں ۔

ایس ای سی پی نےای سروسزمیں خواجہ سراؤں کےلئےایک علیحدہ درجہ متعارف کروادیاہےجسکے ذریعے وہ کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سرا منتخب کر سکتے ہیں۔

 یہ کیٹگری حال ہی میں پالیمنٹ سےمنظور ہونےوالےٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس )ایکٹ 2018  کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بنیادی حقوق دینےکےلئے کی جانے والی کوششوں کاحصہ ہے۔

یہ ایکٹ تمام افراد کوسرکاری اورشناختی دستاویزات جیسےکہ پاسپورٹ،تعلیمی سرٹیفکیٹس اورڈرائیونگ لائسنس  اور دیگر سرکاری دستاویزات پراپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس سہولت کےبعدکوئی بھی فردای سروسز میں دی گئی تین درجہ بندیوں میں سےاپنی شناخت یعنی مرد، خاتون یاخواجہ سرا منتخب کرسکتا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div