Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 10:38am
فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گےاور اتحادی حکومت کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیر اعظم سے بعض اقدامات کی منظوری حاصل کریں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد جائیں گےجہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور مسلم لیگ ق کے تحفظات اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کے اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم سے بعض اقدامات کی منظوری حاصل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گےجس میں پنجاب کے امور پر شرکا اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں نوا ز شریف کی حکومت پنجا ب کو موصول ہونے والے میڈیکل رپورٹس بارے بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور اتحاد کے معاملات پر اجلاس میں اپنی رائے دیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div