Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 11:42am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،اپیل میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سابق صدرپرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ، 65 صفحات پر مشتمل اپیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں دائرکی  ،جس میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز مشرف نے اپنی اپیل میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا  کی ہے۔

دائر اپیل میں پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی ،خصوصی عدالت نے فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا خصوصی عدالت کی تشکیل بھی غیرآئینی تھی۔

پرویز مشرف نے اپیل میں مزید کہاکہ مقدمے کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی اور خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا، انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی۔

اپیل میں کہا گیا خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سےمطمئن نہیں،خصوصی عدالت میں جو پراسیکیوشن ہوئی وہ سلیکٹیو تھی، ایمرجنسی کی اعانت اورسہولت کاروں کوٹرائل کاحصہ نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نےگزشتہ سال 7 دسمبر کو پرویز مشرف کو موت کی سزا سنائی تھی جبکہ اس کاتفصیلی فیصلہ 17دسمبر کو جاری کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div