Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

میگا کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 11:30am
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ عدالتوں سے سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے،میگا کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں پراسیکیوٹرجنرل ، ڈی جی نیب ، آپریشن ڈویژن اور سینئرافسران شریک ہیں۔

اجلاس میں ریفرنسز ، انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان  ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، عدالتوں سے سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے،میگا کرپشن کیسز کو انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔

جاوید اقبال نے مزید کہاکہ گزشتہ 28 ماہ میں 158 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے اور 630 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے جن میں سے 25 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div