Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئی دہلی کا اہم ترین شخص پاک فوج کا ترجمان قرار

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 09:20am

نئی دہلی: بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں کلین سویپ کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کو بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دہشتگردوں کا ہمدرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے حال ہی میں منتخب ہونے والے رکن اسمبلی او پی شرما نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

دہلی کے وشواس نگر سے الیکشن جیتنے والے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال ایک کرپٹ آدمی ہے جو دہشتگردوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے۔

خبر ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال پاک فوج کا ترجمان ہے جو بھارتی فوج کے کردار پر سوال اٹھاتا اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس کیلئے "دہشتگرد" کا لفظ بالکل ٹھیک ہوگا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز دہلی کے ریاستی انتخابات کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کرتے ہوئے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں صرف 8 سیٹیں ہی آسکی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div