Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

نوازشریف کی رپورٹس کوریکارڈکاحصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 10:19am
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ  نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیرون ملک سے وطن واپس آئیں جو اپنی ماں کھو چکی ہیں،اپنے والد کی عیادت کے لیے عدالت انہیں صرف ایک بار 4یا 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے، ہر قسم کی گارنِٹی دیتے ہیں کہ مریم نواز واپس آ جائیں گی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم  نواز سزا یافتہ ہیں، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25فروری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div