Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

شائع 18 فروری 2020 01:33pm
فائل فوٹو

 لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے کیس پر سماعت کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔مریم نواز اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیرون ملک سے وطن واپس آئیں جو اپنی ماں کھو چکی ہیں۔ اپنے والد کی عیادت کےلئے عدالت انہیں صرف ایک بار چار یا چھ ہفتوں کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔ہر قسم کی گارنٹی دیتے ہیں کہ مریم نواز واپس آ جائیں گی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم  نواز سزا یافتہ ہیں، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div