Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

مشیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

شائع 18 فروری 2020 04:27pm

مشیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ ای سی سی اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈہ زیرغورآئے گا۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں درآمدی پالیسی آرڈر میں مجوزہ ترامیم منظوری کےلئے پیش کی جائیں گی۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں افغان مہاجرین سے متعلقہ منصوبوں کےلئے تکنیکی گرانٹس کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

رواں مالی سال کےلئے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کےلئے مختص سبسڈی کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کےلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

 روایتی ذرائع سے ہوم ریمیٹینسزمیں اضافے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

برآمدی شعبے کےلئے گیس و آر ایل این جی کی فراہمی کا معاملے کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔

المعیز گروپ آف پاکستان کی جانب سے آئی ایس آئی ایس سینٹرل شوگرمل کمپنی لمیٹڈ آسٹریلیا کی 54فیصد شیئر ہولڈنگ کی خریداری کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div