Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مشیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس، اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اورقیمتوں میں استحکام کا جائزہ

شائع 19 فروری 2020 04:45pm
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ- فائل فوٹو

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے۔ قیمتوں میں کمی کےلئے ضلعی اورصوبائی انتظامیہ کوفوری کردارادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس اسلام آباد ہوا۔اجلاس میں اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن،تجارت،نیشنل فوڈ سیکیورٹی، ایف بی آر،انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے نمائندوں کی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں۔

اس موقع پرمشیرخزانہ نے قیمتوں میں کمی کےلئے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو فوری کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

رمضان میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنےکےلئےطریقہ کارپربھی غورکیاگیاجبکہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزیدکمی کردی گئی ہے۔دستاویز یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نےگھی اوردالوں کی قیمتوں میں مزیدکمی کردی ہے۔ جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167روپے فی کلو سےکم ہوکر 160روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی، اس کے بعد دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div