Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فواد چوہدری کی شہبازشریف کی ایوان سے غیرحاضری پر تنقید

اپ ڈیٹ 21 فروری 2020 09:13am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی ایون سے غیر حاضری پرتنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا پھرنئےاپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہبازشریف کی ایوان سے غیرحاضری پر تنقید کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھا ہے کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہےاورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلےچھوڑ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزیدکہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے اوروہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں،ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان حالات میں  شہبازشریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائےاور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈرمنتخب کرنےکے عمل کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمبے عرصےتک خالی نہیں رکھا جاسکتا ۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شہبازشریف نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دے کر خود بھی غائب ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div