Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

لاہور میں شیروں کے مبینہ حملوں سے نوجوان ہلاک

شائع 26 فروری 2020 02:51pm

لاہورکےوائلڈ لائف سفاری پارک میں شیروں کےمبینہ حملےمیں18سالہ نوجوان محمدبلال ہلاک ہو گیا۔ نوجوان کےجسم کےاعضا شیروں کےکچھار سےملے۔لواحقین نےانتظامیہ کوغفلت کامرتکب قرار دےدیا۔

لائن زو سفاری سے ملنے والی لاش کی شناخت بلال نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو قریبی آبادی اٹھو وال کا رہائشی ہے۔نوجوان کی عمر 18 سال بتائی گئی اور دو روز سے لاپتہ تھا۔سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی نے شبہ ظاہر کیا کہ نوجوان سفاری پارک کا جنگلہ عبور کر کے اندر داخل ہوا اور شیروں کی خوراک بن گیا۔

متوفی بلال کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹکٹ گھر کے شیشے توڑ دئیے۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بلال کو قتل کرکے شیروں کے پنجرے میں پھینکا گیا۔ 5 سال پہلے بھی ان کےعزیز کی لاش سفاری زو سے ملی تھی، انہیں انصاف چاہیئے۔

محمدبلال کےوالدکی جانب سےتھانہ رائیونڈمیں سفاری پارک انتظامیہ کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔

پولیس اور فرانزک ایجنسی نے باقیات تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div