Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پارک لین ریفرنس:آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 11:07am
سابق صدر آصف علی زرداری/ فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت 25 مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس پرسماعت کی، فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ۔

جج نے مرکزی ملزم کیے حوالے سے استفسارکیا تو پراسیکیوٹرنیب نے بتایاکہ 20لاکھ کے اخراجات کی درخواست موصول ہوئی ہے، ملزم گرفتار ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے ۔

لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ ویڈیو لنک پر بیان اتنا آسان نہیں، عدالت کی جانب سے نمائندہ رجسٹرار عدالت کو بھجوایا جا سکتا ہے۔

احتساب عدالت نے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے لیے آج ہی تحریری درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی۔

 عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 25 مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div