Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پاک فضائیہ کےلئے34.52ملین روپے کی گرانٹ منظور

شائع 04 مارچ 2020 01:54pm
فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےترسیلات زربڑھانے کےلئےمختلف اقدامات، ایچ ای سی اوراسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کےلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دےدی۔بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جانے والی ترسیلات زرکی رقم یکم جولائی 2020 ء سے ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ، جس میں  آٹھ نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں مختلف بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زربڑھانے کےلئے اقدامات کی منظوری دی گئی جس کے تحت بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جانے والی ترسیلات زر کی رقم یکم جولائی 2020 ء سے ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے تجارتی بینکوں اورسرکاری ایجنسیوں کے اشتراک سے یکم ستمبر 2020 ء سے "قومی ترسیلات وفاداری پروگرام" شروع کیا جائے گا جس کے ذریعے موبائل ایپ اور کارڈ کے ذریعے ترسیل دہندگان کو مختلف مراعات دی جائیں گی۔

اجلاس میں مذکورہ اقدامات کی مالی اعانت کے لئے رواں مالی سال کے دوران 9.6 ارب روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

 ای سی سی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن اور اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کےلئے پانچ ارب روپے سے زائد  کی تکنیکی ضمنی  گرانٹس کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں پاک فضائیہ کےلئے اندرونی سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کی مد میں 34.528 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی تجویزکی بھی منظوری دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div