Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ حکومت عزیز میمن قتل کیس کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتی،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 10:49am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت عزیز میمن قتل کیس کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتی، مبینہ قاتل ہی تفتیش کے نگران ہوں تو انصاف کیسے ہوسکتا ہے؟ سندھ پولیس کا قتل کو طبعی موت قراردینا قابل مذمت ہے، سندھ کے کرتا دھرتا اتنی آسانی سے بچ نہیں سکتے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 3دن پہلے عزیز میمن کے بھائی سے بات ہوئی ، وہ اپنے بھائی کے قتل کی تفتیش سے مکمل طور پر غیر مطمئن تھے اورظاہر ہے جب مبینہ قاتل خود تفتیش کے نگران ہوں تو انصاف کیسے ہو سکتا ہے؟، سندھ حکومت اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے، مقتول ان کو مجرم ٹھہرا کر گیا ہے اتنی آسانی سے یہ لہو مٹے گا نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے دن شریں مزاری اور میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے  درخواست کی تھی کہ عزیزمیمن کے قتل کی تفتیش وفاقی ایجنسی سےکرائی جائے،قتل کے پس منظر میں جو حقائق چھپے ہیں ان کی روشنی میں سندھ پولیس اس کیس کی تفتیش کرہی نہیں سکتی۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ آج سندھ پولیس کا قتل کوطبعی موت قراردینا قابل مذمت ہے،مقتول خود قاتل بتاکرگیا ہے،ایسےکیسےخاموش ہوجائیں،سندھ کےکرتادھرتااتنی آسانی سےاس قتل سےنہیں بچ سکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div