Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

صدر ٹرمپ کی تیل کے بحران پر سعودی ولی عہد سے بات چیت

شائع 11 مارچ 2020 05:47pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسعودی عرب کےولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے تیل کے بحران اور دیگرعالمی اورعلاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس نےمنگل کےروزایک بیان میں کہاہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور متعدد علاقائی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کےوزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نےکہاتھاکہ اگرکروناوائرس کی وجہ سےتیل کی طلب اورقیمتوں میں اتفاق رائےنہیں ہوتاتومئی اورجون میں تیل پیداکرنے والے ممالک کی تنظیم 'اوپیک پلس' کا اجلاس بلانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اپنے روسی ہم منصب کے بیان کے رد عمل میں سعودی وزیر توانائی نے 'رائیٹرز' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مئی یا جون میں اوپیک پلس کے اجلاس منعقد کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔ اگر اوپیک کےرکن ممالک میں تیل کی قیمتوں اور طلب میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ایسے میں یہ اجلاس بحران سے نمٹنے میں ہماری ناکامیوں کو ظاہر کرےگا۔

انہوں نےکہاکہ روسی توانائی کے وزیر الیگزنڈر نوواک کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار کرنے والے ہر ملک کو اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا چاہیئے جب کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی طرف سے پیش کردہ قیمتوں میں کمی سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری منڈی میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو مسابقت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہیں اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا اور بڑھانا چاہیئے۔

سعودی وزیرتوانائی کایہ بیان منگل کے روز سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر کے انٹرویو کے بعد سامنےآیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی اپریل میں اپنے اندرو اور بیرون ملک گاہکوں کو یومیہ 12 اعشاریہ 3 ملین بیرل تیل سپلائی کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div