Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شہری کرنسی نوٹوں کے لین دین میں احتیاط کا مظاہرہ کریں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 08:27am

کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے، شہری کرنسی نوٹوں کے لین دین میں احتیاط کا مظاہرہ کریں تو بہت حد تک وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کا لین دین کورونا وائرس کے پھیلنے کا سبب ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں شہری کرنسی نوٹ استعمال کرتے وقت تھوک لگا کر گننے سے اجتناب کریں۔

متاثرہ فرد کے ہاتھ سے دوسرے کو دیا جانے والا کرنسی نوٹ وائرس کو ایک سے دوسرے شخص میں منتقل کرسکتا ہے۔ لہذا اس معاملے میں احتیاط برتی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق جراثیم اور وائرس کرنسی نوٹ پر زیادہ جمع ہوتے ہیں۔

 نوٹ استعمال کرنے کے بعد متاثرہ ممالک کے شہری ہاتھ ضرور دھوئیں اور جس حد تک ممکن ہو کیش لین دین سے اجتناب کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div