Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

صدر مملکت،شاہ محمود اور اسد عمر کے کرونا ٹیسٹ نمونے 'کلیئر' قرار

شائع 18 مارچ 2020 05:26pm
فائل فوٹو

دورہ چین کے اختتام پر صدرعارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور وفد کے دیگر اراکین کےلئےکئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نمونے 'کلیئر' قرار دے دیے گئے۔چین نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ پاکستان کو مطلع کر دیا۔

صدرمملکت، وزیرخارجہ اوردیگراعلیٰ حکام نے16اور17مارچ کو چین کا دورہ کیا تھا۔

چین روانگی سے قبل بھی اراکین وفد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور کلیئر آنے پر جہاز میں سوار کیا گیا اور دورہ  چین سے واپسی پربھی ٹیسٹ کئے گئے اور آج بعد  ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ان تمام افراد کو کلیئر قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div