Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شریف فیملی کیخلاف چوہدری شوگرملزریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 09:25am
فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کیخلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

  ذرائع کے مطابق ریفرنس میں نوازشریف ،مریم نواز  اور یوسف عباس کو نامزد کیا جائے گا، اس کے علاوہ حسن نواز ،حسین نواز اور عبداالعزیز عباس کو بھی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

ملزمان  پر چوہدری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ، نواز شریف بطور وزیر اعظم 2015میں چوہدری شوگر ملز کے شئیر ہولڈر رہے۔

نیب کے مطابق  مریم نواز یوسف عباس،حسن نواز اور حسین نواز بھی چوہدری شوگر ملز کے شئیر ہولڈر رہے ، حسن نواز اور حسین نواز  نے متعدد نوٹسز کے باجود انویسٹی گیشن کو جوائن نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوایا جائے گا،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت دائر کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div