Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب نے حمزہ شہبازکی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 10:59am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہبازکی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

نیب کی جانب سے اپیل میں مؤقف احتیار کیا گیا کہ  حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی، حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈ شپ میں نہیں آتا تھا ،ہائیکورٹ کی ضمانت فیصلے میں آبزرویشن سے ٹرائل متاثرہوگا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  ہائیکورٹ کا حمزہ شہاز کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div