Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15دن کیلئے پابندی عائد

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 08:49am
فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری   پر15 دن کیلئے پابندی عائد کردی۔

کروناوائرس کےپھیلاؤکوروکنےکیلئےسندھ حکومت نے اہم اقدام کرتےہوئے شہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی گئی،ڈبل سواری پرپابندی15کیلئےعائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے 15 دن کیلئے ڈبل سواری پر  پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےتاہم صحافی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید بھی کی جارہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div