Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات: کراچی بھر میں لاک ڈاؤن جاری

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 05:23pm
فائل فوٹو

کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی بھرمیں لاک ڈاؤن جاری۔دفعہ 144نافذموٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بندمگرپھربھی شہری احتیاط برتنےکوتیارنہیں۔سڑکوں پرٹریفک کی روانی معمول کے مطابق دکھائی دیتی ہے۔

کوروناسے بچاؤکےلئے حکومتی سخت فیصلوں کے تحت مکمل لاک ڈاؤن،دفعہ 144 کانفاذ اور موٹرسائیکل کی ڈبل سوارپرپابندی ہے مگرشہرمیں دوڑتا ٹریفک نہ رک سکا۔

جگہ جگہ پولیس رینجرز کے ناکےبیشترمقامات پرروکاوٹوں کے باوجودٹریفک کی روانی جاری ہے۔

شہری کہتےہیں حکومتی فیصلہ درست ہےمگریومیہ بنیادپرروزی کمانےوالوں کے لئے کوئی انتظام نہیں۔

جبکہ حکومتی احکامات کےبعد دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ڈنڈااٹھایا اور2 روزکے دوران 147 مقدمات درج کرکے 452 افرادکوگرفتارکیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div