Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شہبازشریف  کا کورونا ٹیسٹنگ کو مفت اور دائر کار وسیع کرنے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 10:41am
فائل فوٹو

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کورونا ٹیسٹنگ کو مفت اور دائر کار وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بناتے ہوئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے،اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے،‎شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎کتنے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیا گیا، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے،  طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،‎حکومت بتائے کہ روزانہ بنیادوں پر کتنے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے؟ ،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

صدر مسلم لیگ ن نے ‎ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے ، مریضوں کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، ملزم والا برتاؤ نہ کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div