Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امام الحق نے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا چیلنج پورا کردیا

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 03:43pm

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کوپش اپ چیلنج دینے کا سلسلہ جاری ہے، امام الحق نےاظہرعلی کا چیلنج پورا کردیا، محمد حفیظ اور جہانگیر خان نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپیل کردی جبکہ بیلجئیم کی پروفٹبال لیگ کومنسوخ کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث کھلاڑی گھروں تک محدود ہیں تو ایسے میں ساتھی کرکٹرز کو پش اپ چيلنج دينے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بيٹسمين امام الحق نے اظہرعلی کا چيلنج پورا کرتے ہوئے بابر اعظم کوچیلنج کردیا۔

کرکٹرمحمد حفيظ اورليجنڈری اسکواش پليئرجہانگيرخان نے ضرورت مندوں کی مدد کی اپيل کی جبکہ سوئس ٹينس اسٹار راجر فيڈرربرف پوش مقام پرٹينس کھيلتے نظرآئے۔

دوسری جانب بيلجيئم کي پروفٹبال ليگ کو منسوخ کرديا گيا، یہ کورونا کے باعث منسوخ ہونے والي پہلی يورپيئن ليگ ہے۔ پوائنٹس ٹيبل پر سرفہرستClub Bruges  کو فاتح قرار دياجائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div